حیدرآباد۔31۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ
نے آج کہا کہ وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کی جانب سے پیش کر دہ تمام
سفارشات پر غور و خوض کیا جائیگا۔ چنانچہ آج انہوں نے شمس آباد اےئر پورٹ
پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے
کہا کہ پانی‘برقی‘اور دیگر امور پر وزیر اعلی کے
ترمیماتی سفارشات قابل غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں مقیم سیما
آندھرا کے عوام کو روز گار فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی
پر انکے ریمارکس کی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں کی جائیگی۔